Jan ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • عراقی رضاکار فورس پر دہشت گرد امریکیوں کا حملہ

خبر رساں ذرائع نے بغداد کے مشرق میں عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ہیڈکوارٹر پر غاصب امریکہ کے حملے کی اطلاع دی ہے ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تحریک النجباء کے میڈیا ذرائع نے بغداد کے مشرق میں الحشد الشعبی سے وابستہ ہیڈکوارٹر پر جارح امریکیوں کے حملے کی خبر دی ہے۔

ان ذرائع نے بغداد کے مشرق میں ایک عمارت پر جارح امریکہ کے دہشت گردانہ حملے کے بعد الحشد الشعبی کے دو کمانڈروں کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔ اس حملے میں متعدد دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں ۔

خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ عراقی پولیس کالج کے قریب الحشد الشعبی کا لاجسٹک سپورٹ ہیڈ کوارٹر اس امریکی دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنا ہے۔

عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے عراق کی خودمختاری کو پامال کرتے ہوئے الحشد الشعبی کے 12ویں بریگیڈ کے کمانڈر ابو تقوی السعیدی اور حشد الشعبی کے ایک اور آپریشنل کمانڈر کو شہید کر دیا ہے۔

عراقی پولیس نے بتایا ہے کہ بغداد میں الحشد الشعبی کے ایک ہیڈکوارٹر کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔

عراقی حکومت نے اس سے قبل عراقی سرکاری فورسز کی الحشد الشعبی یونٹ کے خلاف امریکی جارحیت کی مذمت کی تھی اور حملہ آوروں سے ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس