Jan ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی پوزیشن پہلے جیسی نہیں رہی وہ بہت کمزور ہو گئی ہے: محمد البخیتی

یمن کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے یمن کی مسلح افوج کی جانب سے غزہ کے فلسطینیوں اور فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کی جاری حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرانجام امریکہ کو شکست ہو گی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کی غلط پالیسیوں کی بنا پرعلاقائی و عالمی کردار ادا کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اس بات کا اعتراف نہیں کرنا چاہتی کہ اس کی پوزیشن پہلے جیسی ہرگز نہیں رہ گئی ہے اور نہایت کمزور ہو گئی ہے۔ محمد البخیتی نے کہا کہ امریکی اقدامات سے قطع نظر یمن کی مسلح افواج غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے اقدامات جاری رکھیں گی۔

انھوں نے حزب اللہ لبنان اورعراق کی تحریک اسلامی استقامت کی کارکردگی کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے خلاف جنگ کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا ہے اور امریکہ اورغاصب صیہونی حکومت کو شکست ہوئی ہے۔

محمد البخیتی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور فلسطینیوں کی حمایت میں یمن کا موقف مکمل واضح ہے اور وہ اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انھوں نے کہا کہ جب تک غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت جاری ہے یمن کی مسلح افواج کی جوابی کارروائياں جاری رہیں گی جن میں بحیرہ احمر میں صیہونی بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین جانے والے مال بردار بحری جہازوں پر حملہ بھی شامل ہے۔

ٹیگس