Jan ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • غزہ میں دو اور صحافی شہید، تعداد بڑھ کر 114 ہوگئی

غزہ میں صیہونی فوجیوں کے جاری حملوں میں دو اور صحافی شہید ہوگئے اور غزہ کے خلاف جارح صیہونی فوج کے حملوں میں اب تک ایک سو چودہ صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی صحافی فواد ابو خماش غزہ میں دیگر چند فلسطینیوں کے ہمراہ صیہونی فوج کے جارحانہ حملوں میں شہید ہوگئے۔ اسی طرح احمد بدیر بھی جو الھدف نیوز ویب سائٹ کے صحافی تھے غزہ کے مرکز ميں واقع دیرالبلح میں، شہدائے الاقصی اسپتال کے اطراف میں شہید ہوگئے جبکہ ان کے ساتھ چند دیگر فلسطینی زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی حکومت کے میڈیا دفتر نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی میڈیا کے لوگوں اور میڈیا اداروں کے ایک گروپ نے اپنے شہید ساتھیوں کے لیے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قابض فوج سچائی کو چھپانے اور اپنے جرائم کی خبروں کی کوریج کو روکنے کے لیے میڈیا کو نشانہ بنا رہی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ کےخلاف جارح صیہونی فوج کے حملوں میں اب تک ایک سو چودہ صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

 

ٹیگس