Jan ۱۲, ۲۰۲۴ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکہ اور برطانیہ کا حملہ، عالمی امن و سلامتی کے لئے حقیقی خطرہ، یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل

یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل نے ایک بیان جاری کرکے یمن پر ہونے والے امریکہ اور برطانیہ کے حملے کے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ جارحیت غیرقانونی، ناقابل قبول، تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور عالمی امن و سلامتی کے لئے حقیقی خطرہ ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل نے مہدی المشاط کی صدارت میں بیان جاری کیا اور کہا ہے کہ اس حملے نے خطے کو حقیقی خطرات سے دوچار کر دیا ہے جس کے نتائج کے لئے امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کا جواب یمن، اس کے اقتدار اعلیٰ اور آزادی و خود مختاری کے دفاع کے دائرے میں مکمل طور پر قانونی ہے اور امریکہ اور برطانیہ ٹھوس اور منہ توڑ جواب کے لئے تیار رہیں۔

یمن کی اس اعلیٰ سیاسی کونسل نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یمن کے خلاف جارحیت کے جواب میں یمنی مسلح افواج کے لیے امریکہ اور برطانیہ کے تمام مفادات جائز اہداف ہیں اور بحیرۂ احمر اور آبنائے باب المندب میں ان کی موجودگی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔

 

 

ٹیگس