Jan ۱۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran

امریکہ نے سنیچر کی صبح ایک بار پھر یکطرفہ طور پر یمن پر حملے کئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکہ نے صنعا کے انٹرنیشنل ايئرپورٹ پر ایک بار پھر فضائی حملہ کیا ہے۔ دارالحکومت صنعا کے شمالی حصے سے ایک ہولناک دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
رپورٹوں میں بتایا جا رہا ہے کہ دشمن کے جنگی طیارے صوبہ الحدیدہ کی فضاؤں میں پرواز کرتے دیکھے گئے ہيں۔ امریکی میڈيا نے بھی رپورٹ دی ہے کہ امریکہ نے یمن کے اندر ایک اور حملہ کیا ہے اور اس بار ایک ریڈارتنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سنیچر کی صبح انجام پانے والے حملے کا حجم گذشتہ شب کے حملے سے کم تھا۔ امریکہ کے این بی سی ٹی وی چینل نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے امریکی بحریہ کے ایک بحری جنگی جہاز نے بھی یمن میں کچھ مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ اس رپورٹ کے بارے میں ابھی مزید تفصیلات سامنے نہيں آئی ہيں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے جمعے سے یمن کے خلاف حملے شروع کردیئے ہيں۔

ٹیگس