Jan ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • حزب اللہ نے اسرائیلی جارحیت کا دندان شکن جواب دیدیا

حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے ملت فلسطین کی حمایت میں شمالی مقبوضہ فلسطین کے قلعہ ھونین، تلہ الطیحات ، مسکاف ، رویسات العلم اور برانیت فوجی چھاؤنی پر حملے کئے ہیں ۔

درایں اثنا اسرائيلی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں یارین اور میس الجبل کالونیوں کے اطراف میں بمباری کی ۔ صیہونی حکومت کی توپوں نے بھی جنوبی لبنان کی الناقورہ ، الخیام اور مروحین علاقوں پرگولہ باری کی ۔

صیہونی فوج نے کفرشوبا کالونی کے اطراف کے علاقوں کو بھی فاسفورس بموں سے حملے کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی ٹی وی چينل بارہ نے دعوی کیا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے جنوبی لبنان پر پیشگی حملے کئے اور اس کے جنگی طیاروں نے حزب اللہ سے وابستہ اہداف پربمباری کی ۔

ٹیگس