Jan ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کی شدید بمباری، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

صیہونی فوجیوں نے بمبار طیاروں اور توپخانوں سے ایک بار پھر غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کی ہے.

سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ کے عام شہریوں پر ہوائی حملے، گولے باری کرکے فلسطینی باشندوں کا قتل عام کرنے کےساتھ ہی مختلف علاقوں پر حملے بھی کئے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان مشرقی خان یونس کے عبسان الکبیرہ علاقے میں گھمسان کی جنگ بھی ہوئی ہے۔ فلسطینی ذرائع نے خان یونس کے جنوبی علاقے میں مسجد السلام کے نزدیک بعض فلسطینیوں کے شہید ہونے کی خبر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے طبی عملے کو شہدا کی لاشوں کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے غزہ کے علاقے الصبرہ میں مسجد النور پر بمباری کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق غزہ میں الشفا اسپتال کے اطراف میں واقع پناہ گزینوں کی ایک عمارت پر بمباری کے نتیجے میں پندرہ فلسطینی منجملہ بچے اور عورتیں شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوگئے۔ غزہ پر سات اکتوبر سے جارح صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک چوبیس ہزار آٹھ سو کے قریب فلسطیینی شہید ہوچکے ہيں جبکہ اس مدت میں باسٹھ ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس