Jan ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • سرحدوں پر حزب اللہ اور صیہونی فوجیوں کے درمیان لڑائی، لبنان پر ممنوعہ فاسفورس ہتھیاروں سے حملہ

صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک علاقے پر ممنوعہ فاسفورس ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے یہ حملہ حولا کے علاقے پر کیا۔ صیہونی فوج نے ساتھ ہی العدیسہ اور مرکبا کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا اور العباسیہ کے علاقے پر راکٹ برسائے۔ اس سے قبل حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا تھا کہ حزب اللہ کے جوانوں نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے الجلیل العلیا میں زرعیت فوجی چھاؤنی کو کہ جہاں بڑی تعداد میں صیہونی فوجی جمع تھے، اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
لبنانی حکام نے غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کی پابندی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے جس میں لبنانی حدود کی خلاف ورزی کئے جانے پر پابندی لگائی ہے اور تاکید کی گئی ہے کہ اس قرارداد پر عمل درآمد سرحدوں پر صورت حال پرامن بننے کی ضمانت بنے گا۔

ٹیگس