Jan ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • پاکستان اورافغانستان کے سرحدی فوجیوں کے درمیان شدید فائرنگ

پاکستان اور افغانستان کے سرحدی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ سرحدی جھڑپ پاکستان کے علاقے باجوڑ اور افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے گنجگل میں ہوئی ۔ افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا آغاز پاکستان کے سرحدی فوجیوں کی طرف سے ہوا جس کا طالبان فوجیوں نے جواب دیا۔ فائرنگ کا تبادلہ اس وقت شروع ہوا جب پاکستانی فوجیوں نے سرحدی باڑ لگانی شروع کردی۔ ممکنہ جانی نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ طورخم کی سرحد بھی مصنوعات کی تجارت اور ٹرانزٹ کے لئے بند ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی اختلافات پائے جاتے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں پر کئی بار جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کی بنا پر سرحدی گذرگاہیں بند ہوتی رہی ہیں۔

ٹیگس