غزہ میں شہدا کی تعداد پچیس ہزار سے تجاوز کرگئی
Jan ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے اکیس جنوری سن دوہزار چوبیس تک غزہ میں 25105 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سات اکتوبر سے اکیس جنوری سنہ دوہزار چوبیس تک صیہونی فوج نے پچیس ہزار ایک سو پانچ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس دوران صیہونی فوجیوں نے باسٹھ ہزار چھے سو اکیاسی فلسطینیوں کو زخمی اور معذور بھی کیا ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت کی تفصیلی رپورٹ میں آیا ہے کہ گزشتہ چھتیس گھنٹے کے دوران صیہونی فوجیوں نے بہیمانہ حملے کرکے ایک سو اٹھہتر فلسطینیوں کی جان لی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ پٹی کے رہائشی علاقے بڑے پیمانے پر مسمار ہوچکے ہیں۔ صیہونی فوج کے حملوں میں متعدد طبی اور تعلیمی مراکز کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔