Jan ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل پر حزب اللہ نے مارے دو میزائل، شمالی سرحد پر ہے پورا کنٹرول

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے لبنان کی جنوبی سرحد پر صیہونی فوجیوں کے خربہ معر فوجی اڈے کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: ارنا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے برکان میزائل سے مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر واقع الرہیب بیس کو نشانہ بنایا۔

یہ حملے ایسے وقت ہوئے جب حزب اللہ لبنان نے قبل ازیں جنوبی لبنان میں اپنے تین مجاہدین کی شہادت کی اطلاع دی تھی۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد سے حزب اللہ نے شمالی فلسطین میں صیہونی افواج کے ایک بڑے حصے کو مصروف کر رکھا ہے اور وہ غزہ میں مزاحمت پر دباؤ کم کرنے کے لیے اسرائیل کے اندر صیہونی اہداف کے خلاف روزانہ فضائی حملے کر رہی ہے۔

اس حوالے سے صیہونی میڈیا نے متعدد بار اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمالی محاذ پر اب بھی حزب اللہ کا تسلط ہے اور اسرائیلی فوج اس علاقے میں پھنسی ہوئی ہے۔

ٹیگس