یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی ایک بار پھر جارحیت
یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: یمنی چینل المسیرہ نے بدھ کی رات کو شمالی یمن پر ایک بار پھر امریکہ اور برطانیہ کے حملے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں صوبۂ صعدہ کے شمالی علاقے کو نشانہ بنایا گيا ہے۔
یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے ایسے میں جاری ہیں کہ یمن کے سیاسی رہنما عبدالملک العجزی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدگی میں اضافے اور یمن کے خلاف حملوں سے بحیرۂ احمر کے بحران کے حل میں کوئی مدد نہيں ملے گی اور یمنی عوام کی فلسطینیوں کے لئے جاری مدد و حمایت میں بھی یہ حملے رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے یمن پر امریکی حملے کو عدم استحکام کا سبب اور بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے اقدامات بہت سی کمپنیوں کے بحری جہازوں کی بحیرہ احمر میں آزادانہ آمد و رفت میں رکاوٹ کا باعث بنے ہيں ۔