عراق پرحملہ، امریکہ کی وحشیانہ خصلت کی علامت ہے: کتائب حزب اللہ
Feb ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
کتائب حزب اللہ نے کہا ہے کہ عراق پر امریکی جارحیت نے ثابت کردیا کہ امریکہ وحشی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: کتائب حزب اللہ نے عراق پرامریکی فوجی حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ، امریکی وحشی گری اور امریکہ کی وحشیانہ خصلت کی علامت ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے امریکہ کی بمباری کے نتیجے ميں شہید ہونے والے عراقی فوجیوں اور عام شہریوں کی شہادت کے بعد ملک میں عام سوگ کا اعلان کیا ۔
واضح رہے کہ مغربی عراق میں عکاشات اور القائم پر امریکی فوجی حملے میں کئی عراقی شہید و زخمی ہوئے ہیں ۔ مشرقی شام اور المیادین اور البوکمال پر بھی امریکی حملے میں دس افراد شہید اور اٹھارہ دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملے شمال مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں کئے گئے ہیں۔