انصاراللہ یمن کے ترجمان: ہماری فوجی طاقت کو ختم نہیں کیا جاسکتا
انصار اللہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ یمن کی فوجی طاقت کو ختم نہيں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ طاقت طویل جنگ کے دوران حاصل کی گئی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: انصاراللہ یمن کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یمن پر امریکہ و برطانیہ کے حملوں سے جارحین کے ہاتھ کچھ نہیں لگنے والا بلکہ اس سے علاقے میں ان کے لئے مسائل بڑھیں گے۔ عبد السلام نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ کی حمایت کا یمن کا فیصلہ اٹل اور اصولی ہے اور کسی بھی جارحیت کا اس فیصلے پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمن کی فوجی طاقت کو ختم نہيں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ طاقت طویل جنگ کے دوران حاصل کی گئی ہے۔
انہوں نے اسی طرح امریکہ اور برطانیہ کو نصیحت کی ہے کہ علاقے میں نیا محاذ کھولنے اور کشیدگی بڑھانے کے بجائے بہتر یہ ہے کہ وہ عالمی رائے عامہ پر توجہ دیں جو اسرائيل کے حملوں کو فوری طور پر روکنے، غزہ کے محاصرے کے خاتمے اور تل ابیب کی حمایت بند کئے جانے کی خواہاں ہے۔