Feb ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • ہمارا مطالبہ مکمل جنگ بندی، پناہ گزینوں کی بازآبادکاری، فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جانا: حماس

تحریک حماس نے کہا ہے کہ جیسا کہ ہم پہلے بھی اعلان کر چکے ہيں تمام مذاکرات میں ہمارا مطالبہ مکمل جنگ بندی۔ پناہ گزینوں کی بازآبادکاری، فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جانا ضروری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: پیرس میں صیہونی حکومت، امریکہ، مصر اور قطر کے مذاکراتی وفود کے درمیان حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے صیہونیوں کی آزادی اور جنگ بندی کے دائرۂ کار کے بارے میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے بھی منگل کی رات اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے مجوزہ منصوبے کے بارے میں حماس کا جواب قطر اور مصر کے حکام کو دے دیا گیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما محمود المرداوی نے کہا ہے کہ جس طرح صیہونی حکومت اپنے قیدیوں کی رہائي چاہتی ہے اسی طرح حماس بھی مذاکرات میں اسرائيلی جیلوں میں اپنے قیدیوں کی آزادی کی کوشش کررہی ہے

تحریک حماس کے رہنما نے کہا کہ قومی مذاکرات اور صلاح و مشورے کی بنیاد پر حماس نے پیرس مذاکرات میں غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں واضح ٹائم ٹیبل کی بنیاد پر کچھ اصلاحات کی ہیں اور یہ اصلاحات جنگ بندی، تعمیر نو، پناہ گزینوں کی واپسی، پناہ گزینوں کے لئے فوری طور پر کسی پناہ گاہ کے انتظام، زخمیوں کو علاج کے لئے باہر بھیجنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے سے متعلق ہيں۔

تحریک جہاد اسلامی کے ڈپٹی جنرل سکریٹری محمد الھندی نے بھی جنگ بندی منصوبے کو اسرائیل کے لئے راہ نجات قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس منصوبے کے جواب میں ہم بنیادی اصولوں پر تاکید کرتے ہيں جس میں حملوں کا بند ہونا، غزہ سے صیہونی فوجیوں کا انخلا اور اس علاقے کی تعمیر نو ہے۔

ٹیگس