سینئر صہیونی فوجی اہلکار کا اعتراف: حماس کے وار سے ہمیں کوئی چیز نہیں بچا سکے گی
Feb ۰۷, ۲۰۲۴ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
ایک سینیئر صہیونی فوجی نے مزاحمتی جاں بازوں کے خلاف لڑائی میں صہیونی فوج کے جوانوں کے مشکل حالات کا اعتراف کرتے ہوئے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر روز حماس کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: ارنا کے مطابق صیہونی حکومت کی "جفعاتی" ڈویژن کے کمانڈر "آویخائی سارشان" نے غزہ کی پٹی میں غاصب فوجیوں کی حالت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر راکٹ شدید بارش کی طرح گرتے ہیں، اسی وجہ سے ہمارے بہت سے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
سارشن نے مزید کہا کہ جفعاتی کی فوج میں بہت سے سپاہی اپنی ٹانگیں کھو چکے ہیں اور معذور ہو چکے ہیں اورجس جہنم میں ہم ہیں اس کو کوئی نہیں روک سکتا۔ وہ قیدیوں کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ہم روز حماس کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔