Feb ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • آزادی اظہار رائے کی دھجیاں اڑاتے صیہونی غنڈے

صیہونی حکومت نے غزہ کے پریس ہاؤس کو تباہ کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر حملوں کے دوران غزہ میں پریس ہاؤس کو تباہ کر دیا۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے حملوں کے دوران غزہ شہر کے مغرب میں واقع پریس ہاؤس سے متعلق آزاد عمارت کو تباہ کر دیا۔

اس میڈیا آرگنائزیشن کی عمارت کی تباہی ایسے وقت ہوئی ہے کہ جب صیہونی فوج غزہ پٹی میں صحافیوں اور میڈیا کارکنوں پر براہ راست حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

آناتولی کے مطابق انسانی حقوق کی مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں نے کہا ہے کہ صیہونیوں کا میڈیا اداروں اور صحافیوں کو نشانہ بنانے کا مقصد، غزہ کی جنگ سے فلسطینی روایت کو مٹانا ہے۔

غزہ پریس ہاؤس، شہر کا ایک آزاد، غیر منافع بخش میڈیا ادارہ ہے جو 2013 میں آزاد صحافیوں کے ایک گروپ کی پہل پر آزادی اظہار رائے کو فروغ دینے اور آزاد میڈیا کی حمایت اور فلسطین میں صحافیوں کے لیے قانونی تحفظ کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں صیہونی فوج نے غزہ شہر میں پریس ہاؤس کے ڈائریکٹر بلال جد اللہ کو ان کی گاڑی پر براہ راست بمباری کے دوران شہید کردیا تھا۔

غزہ میں اسٹیٹ میڈیا آفس کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر کو اسرائیلی جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل نے غزہ پٹی میں تقریباً 124 صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو شہید کیا ہے۔

ان اعدادوشمار کے مطابق غزہ پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کے دوران ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد 2021 اور 2022 کے دوران دنیا میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی مجموعی تعداد سے تجاوز کر گئی ہے۔

ٹیگس