غزہ اور غرب اردن میں صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے
صیہونی حکومت نے آج بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید حملے کرکے متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی ہیلی کاپٹروں نے آج منگل کی صبح کو شہر غزہ کے مشرقی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مرکز میں النصیرات کیمپ پر بھی بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید ہوگئے۔ خبری ذرائع نے اسی طرح غزہ میں خان یونس پر بھی صہیونی حکومت کے دوبارہ حملوں کی خبر دی ہے- غزہ پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کے ساتھ ہی غرب اردن کے بھی علاقوں پر آج صبح غاصب فوجیوں نے شدید حملے کئے ہیں۔
صیہونی فوجیوں نے آج منگل کی صبح کو مغربی رام اللہ کےعلاقے کفرنعمہ اور مشرقی قلقیلیہ کے علاقے عزون پر دھاوا بول دیا-انتہا پسند صیہونیوں نے بھی غاصب فوجیوں کی حمایت سے غرب اردن میں شمال مغربی نابلس کے علاقے برقہ پر حملہ کردیا اور فلسطینیوں کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔