صیہونی حکومت طاقت کی زبان سمجھتی ہے: حسن فضل اللہ
Feb ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ لبنان کے رکن حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ ہتھیار کی زبان اور مقابلہ کرنے کے علاوہ صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ میں استقامت سے وفاداری کے فریکشن کے رکن حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ دریائے لیطانی کے شمال اور جنوب اور مقبوضہ فلسطین سے ملنے والی سرحدوں میں استقامت کا سلسلہ جاری رہے گا اور کوئی بھی فریق استقامت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتا ۔ انھوں نے کہا کہ استقامت ہمیشہ کامیاب رہی ہے اور لبنان کی وفادار قوم استقامت پر زور دیتی رہی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے گذشتہ چند مہینے کے دوران صیہونی جرائم کے جواب اور فلسطینیوں کی حمایت میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر تابڑتوڑ حملے کر کے صیہونی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔