حزب اللہ لبنان کے اسرائیلی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر نئے زبردست حملے
Feb ۲۹, ۲۰۲۴ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان نے شبعا کی مقبوضہ اراضی میں واقع "الرمثا" اور "زبدین" علاقوں میں نسل کشی کرنے والی اسرائیلی حکومت کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے جمعرات کو صیہونی حکومت کی فوج کے توپ خانے کے حملوں کے جواب میں جنوبی لبنان میں "بیت لیف"، "رامیا"، "بنت جبیل" اور "عیناتا" کے علاقوں پر میزائل حملوں کا اعلان کیا گیا۔
ادھر صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خلیج حیفا میں اسرائیلی فوج کے دفاعی نظام کے فعال ہونے اور آسمان میں ایک مشکوک چیز کی نشاندہی ہونے کے بعد دھماکے کی خبر دی ہے۔
اس سے قبل لبنان کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے "جال العلام" فوجی ٹھکانے کو کم از کم 10 راکٹوں سے نشانہ بنایا تھا۔