بحیرہ عرب میں نشانہ بنا ایک اور صیہونی بحری جہاز
یمنی فوج نے فلسطینیوں کی حمایت میں بحیرہ عرب میں ایک اور صیہونی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں غاصب صیہونی حکومت کے ایم ایس سی اسکائی قسم کے ایک اور بحری جہاز پر حملہ کیا گیا ہے۔ اس سےقبل ایک میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل سے متعلق ایک بحری جہاز پر جس پر لائبیریا کا پرچم لگا ہوا تھا جنوب مشرقی عدن میں حملہ ہوا، جس میں اس کا ایک حصہ تباہ ہو گیا اور آگ لگ گئی۔
ایمبری میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی نے بھی کہ جس نے اس سے قبل اسرائیل سے متعلق ایک بحری جہاز پر کہ جس پر لائبیریا کا پرچم لگا ہوا تھا، حملہ ہونے کی خبر دی تھی، اعلان کیا کہ ایک بحری جہاز میں دھماکہ اور آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے اور عملے کے افراد آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اس کمپنی کا کہنا ہے کہ اس مال بردار بحری جہاز پر جنوب مشرقی عدن میں حملہ ہوا جس میں اس بحری جہاز کو خاصا نقصان پہنچا۔