غزہ میں اسرائیلی بربریت کا ایک اور دلخراش واقعہ
Mar ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غزہ میں انسان دوستانہ امداد کے حامل ٹرکوں کی طرف جانے والے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غزہ میں الکویت اسکوائر پر انسان دوستانہ امداد کے حامل ٹرکوں کی طرف بڑھنے والے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی، اس صیہونی جارحیت میں انسان دوستانہ امداد کے ضرورتمند کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اس سلسلے میں غزہ میں فلسطینی حکومت کے اطلاع رسانی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجی عام شہریوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ فلسطینی جب انسان دوستانہ امداد کے لئے نکلتے ہیں تو صیہونی فوجی ان فلسطینیوں پر حملہ کر دیتے ہیں جس کی بنا پر محصور غزہ میں قحط و بھوک مری جیسے مسائل مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔