بحیرہ احمر میں دو امریکی ڈسٹرائر پر یمنی فوج کا حملہ
Mar ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں دو امریکی ڈسٹرائر کو حملے کا نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری غیرت مند فوج نے فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت اور یمن کے خلاف امریکہ و برطانیہ کی جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر میں دو امریکی ڈسٹرائر پر حملہ کیا ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ اس کارروائی میں بحری میزائلوں اور ڈرون طیارے استعمال کئے گئے ۔
انھوں نے ایک بار پھر تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک غزہ جنگ بند اور رفح کا محاصرہ ختم نہ کردیا جائے۔
یمنی حکومت نے عہد کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی حکومت، غزہ پر اپنے حملے نہيں روکے گی اس وقت تک اس کے اور اس کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔