Mar ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • یمن کا بڑا اعلان، بحر ہند سے گذرنے والا اسرائیل اور اس سے متعلق بحری جہاز یمنی میزائلوں کے نشانے پر

یمن نے بحر ہند میں بھی ان جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا ہے جو صیہونی حکومت کی ملکیت ہوں یا اس کے لئے کام کرتے ہوں

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن نے خبردارکیا ہے کہ صیہونی حکومت سے متعلق بحری جہازوں کو جو بحر ہند ميں کیپ آف گڈ ہوپ کی سمت آمد و رفت رکھیں گے ان کو بھی یمن کی مسلح افواج اپنے حملوں کا نشانہ بنائيں گی۔

یمن کے رہنما محمد عبدالسلام نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھاہےکہ غزہ پر جارحیت جاری رہنے کے پیش نظر ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ یمن نے بحر ہند میں اسرائیلی بحری جہازوں کی ملکیت والے یا اس کے لئے کام کرنے والے بحری جہازوں کے خلاف اپنے حملے تیز کردیئے ہيں اور ان بحری جہازوں کو کیپ آف گڈ ہوپ سے گذرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی شپنگ کمپنیوں کو بحر ہند میں ہمارے حملوں میں تیزی لائے جانے کی دھمکی کو سنجیدہ لینا چاہئے اور وہ جان لیں کہ اسرائیل سے متعلق جو بھی جہاز بحر ہند سے ہوکر گذرے گا وہ یمنی میزائلوں کی زد میں ہے۔

یمن کی مسلح افواج نےگذشتہ مہینوں کے دوران غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں، صیہونی حکومت کے متعدد بحری جہازوں کو بحر احمر، بحر ہند اور آبنائے باب المندب میں اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے، یمن کی مسلح افواج نے کہا ہےکہ جب تک غزہ کے خلاف اسرائیل کے حملے بند نہيں ہوتے اور اس علاقے کے عوام کا قتل عام بند نہیں کیا جاتا اس وقت تک اسرائیل کے بحری جہازوں کونشانہ بناتے رہیں گے اور اسی طرح صیہونی حکومت کے اتحادی ملکوں کےبھی بحری جہازوں پر بھی بحر احمر میں حملے جاری رکھیں گے۔

ٹیگس