Mar ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ سے مقابلے کے لئے  یمن کی نئی حکمت عملی

یمن نے بحیرہ احمر میں اسرائیل مخالف آپریشن جاری رکھتے ہوئے، امریکا اور برطانیہ کے مقابلے کے لئے نئی حکمت عملی اپنانے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے اتوار کو ایک تقریر میں واشنگٹن، لندن اورغاصب صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے خلاف یمن کی مسلح افواج کی کارروائیاں جاری رہنے پر زور دیتے ہوئے امریکہ اور برطانیہ کے خلاف نئے جنگی ضابطوں کا اعلان کیا۔

یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے اس سلسلے میں کہا کہ ہم اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے جنگ کے نئے اصول و ضوابط قائم کر رہے ہيں کہ جس کے نتیجے میں امریکی، برطانوی، صیہونی اور ان کے حامیوں کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

العاطفی نے کہا کہ یمنی، جنگ پسند اور جارح نہیں ہیں لیکن غزہ کے وحشیانہ جرائم نے یمنی قوم سمیت دنیا کی حریت پسند اقوام کو ان جرائم کے خلاف اپنے موقف کا اعلان کرنے پر آمادہ کیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جنگ ​​میں یمن کا داخل ہونا اور اس کا سمندری محاصرہ ، ایک خود مختار، قومی، اسلامی اور انسانی فیصلہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ یمن میں صیہونی حکومت سے متعلق بحری جہازوں کے گزرنے یا بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو روکے جانے کی کارروائی جاری ہے کہا کہ امریکی اور برطانوی فوجی اور تجارتی جہازوں کے خلاف یمنی مسلح افواج کی کارروائیاں بند نہیں کی جائیں گی۔

 

ٹیگس