Mar ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran

الجزیرہ چینل نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج کس طرح ایسے لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے جو غیر مسلح ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کا ایک اور ویڈیو جاری کی ہے جو ڈرون کیمرے سے بنائی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غاصب فوج خان یونس میں غزہ کے بے دفاع اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نشانہ بننے والے افراد غیر مسلح ہیں۔

اس ویڈیو کے جاری ہونے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے غزہ میں حماس حکومت کے میڈیا آفس نے اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں 4 شہریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اسے غزہ میں صیہونی حکومت کے "جنگی جرائم" کا ایک اور دستاویز قرار دیا۔

حماس حکومت کے میڈیا آفس نے کہا کہ خان یونس میں نوجوانوں کو نشانہ بنانے کے الجزیرہ کے ذریعے نشر کیے گئے مناظر، غاصب حکومت کے جرائم کی قباحت کو ظاہر کرتے ہیں۔

تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے بھی اس ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جرم کو ہیگ میں اسرائیلی حکومت کے مقدمے میں شامل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جن ہتھیاروں سے بے گناہ شہری مارے جاتے ہیں وہ امریکی ہتھیار ہیں اور یہ بائیڈن اور امریکی حکومت کو ان جرائم میں شریک بناتا ہے۔

ٹیگس