Mar ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran

جنوبی لبنان میں ایک میڈیکل سنٹر پر آج صبح صیہونی فوج کے فضائی حملے میں کم سے کم سات افراد شہید ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے الہباریہ کالونی میں واقع لبنان کے اسلامیک میڈیکل سنٹر کو حملے کا نشانہ بنایا . اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں اب تک کم سے کم سات افراد شہید ہوگئے ہيں جبکہ ملبے کے نیچے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش جاری ہے۔
یہ حملہ ایسی حالت میں انجام پایا ہے کہ میڈيا ذرائع نے منگل کو شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ لبنان کے میزائلی حملے میں کئی صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبردی تھی۔

ٹیگس