Mar ۲۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے فلسطینیوں کی حمایت میں ایک بار پھر شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ تحریک استقامت کے مجاہدین نے شتولا کے علاقے میں اس عمارت کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جسے صیہونی فوجی اپنے لئے استعمال کرتے تھے۔  رامیم میں بھی حزب اللہ نے صیہونی فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کربات شمونہ صیہونی فوجی اڈے پر حزب اللہ کے میزائلی حملے سے صیہونیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے اس حملے میں دو صیہونی ہلاک اور ایک زخمی ہوا جبکہ صیہونی فوجی اڈے کو بھاری نقصان ہوا ہے۔
فلسطین کی تحریک استقامت کے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی حزب اللہ لبنان نے فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں تحریک استقامت پر دباؤ کم کرنے کی غرض سے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس سے غاصب صیہونیوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

ٹیگس