Apr ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر حملے کی سعودی عرب کی جانب سے مذمت

سعودی عرب نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن پر حملے کی مذمت کی ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: سعودی وزارت خارجہ نے منگل کی صبح ایک بیان میں شام میں ایرانی سفارتخانے کی عمارت پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بہانے یا کسی بھی جواز کے تحت سفارتی مراکز پر حملہ قابل مذمت ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے دمشق میں ایرانی قونصلر سیکشن پر حملے کی مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ریاض کسی بھی بہانے اور کسی جواز کے تحت سفارتی مراکز پر حملے کو مسترد کرتا ہے جو کہ بین الاقوامی معاہدوں اور سفارتی استثنی کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔

ٹیگس