Apr ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی اڈوں پر پھر حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطین کی تحریک استقامت کی حمایت اور صیہونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ شبعا میں صیہونی فوجی ٹھکانوں العاصی، الرادار اور رویسات العلم اور اسی طرح مقبوضہ کفر شوبا کی پہاڑیوں کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔
غزہ میں فلسطین کی تحریک استقامت کی حمایت میں حزب اللہ نے لبنان کی سرحد کے قریب صیہونی فوجی چھاؤنی دو ویو میں صیہونی حکومت کے مرکاوہ ٹینک کو نشانہ بنایا اور نتیجے میں کئي صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت بھی نازک بنی ہوئي ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اسی طرح زبدین اور جل العام صیہونی فوجی مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ فلسطینیوں کی تحریک استقامت کا طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے اور پھر صیہونی وحشیانہ جارحیت اور فلسطینیوں کی حمایت میں حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر مسلسل حملے کئے ہیں جس سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے صیہونیوں میں خاصا خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

ٹیگس