عراقی استقامت نے حیفا بندرگاہ کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا
May ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج کے خلاف ایک اہم کارروائی کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے اتوار کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں حیفا بندرگاہ کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کو بھی دو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ تحریک اسلامی استقامت کے تازہ اعداد و شمار پر مشتمل بیان کے مطابق اسلامی استقامت نے گذشتہ دو سو دنوں کے دوران دشمنوں کے ٹھکانوں پر دو سو تینتالیس حملے کئے جن میں نوے اہداف عراق میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے متعلق رہے، پینسٹھ اہداف مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانے اور پچاسی حملے شام میں دشمنوں کے ٹھکانوں پر کئے گئے۔