May ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • غزہ پر وحشیانہ صیہونی حملے جاری، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے غزہ کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےالنصیرات کیمپ میں ایک اسکول کر نشانہ بنایا جس میں کئی فلسطینی شہید ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے النصیرات کیمپ میں الجاعونی اسکول کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں کم سے کم چار فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نےکل چار بار وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا اور انتالیس فلسطینی عام شہریوں کو شہید اور چونسٹھ دیگر کو زخمی کیا۔
اس وزارت نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ ابھی سڑکوں کے کنارے ملبے تلے دبی لاشیں نکالی نہیں جا سکی ہیں جس سے شہید ہونے والوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی جا سکتی۔ دوسری غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے غزہ کے شمال میں جبالیا کیمپ کے مختلف علاقوں پر کئی بار بمباری کی۔
صیہونی فوج نے اسی طرح غزہ کے جنوب میں النصیرات کیمپ پر بھی گولہ باری کی۔ صیہونی حکومت کی جنگي کشتیوں نے بھی رفح کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔دریں اثنا فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جبالیا پر صیہونی حملے میں ملبے تلے سے چھے فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت سات اکتوبر سے یورپ و امریکہ کی حمایت سے غزہ اور غرب اردن میں فلسطین کے نہتھے عام شہریون کا بہیمانہ قتل عام کر رہی ہے جبکہ عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی امریکی، دھونس دھمکیوں کی بنا پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور اسی سے غلط غائدہ اٹھاتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے فلسطینی عورتوں او بچوں تک کو تہہ تیغ کیا۔
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ سال سات اکتوبر سے جاری وحشیانہ صیہونی جارحیت میں اب تک پینتیس ہزار دو سو بہتر فلسطینی شہید اور اناسی ہزار دو سو پانچ دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس