حزب اللہ کا اسرائیل کے اندر سٹیک حملہ، لگی آگ
حزب اللہ نے آئرن ڈوم سسٹم کی میزائلوں کو نشانہ بنایا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں کئی آئرن ڈوم سسٹم کو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق حزب اللہ لبنان نے جمعے کو اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن فلسطینی عوام کی حمایت اور لبنانی شہریوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔
لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک نے کہا کہ اس کارروائی میں الزاعورہ کے ہیڈکوارٹر اور اس ہیڈ کوارٹر کے پاس نصب آئرن ڈوم سسٹم کے میزائلوں اور تعینات فوجیوں کو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈرون نے اہداف کو بالکل سٹیک ڈھنگ سے اور دقیق نشانہ بنایا اور حملے کے بعد اس جگہ پر آگ لگ گئی۔
اس بیان کے چند منٹ بعد اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لبنان سے فائر کیے گئے دو حملہ آور ڈرون سرحدی حدود کو عبور کر کے شمال میں گر کر تباہ ہو گئے۔
بیان میں مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا گیا اور صرف اتنا کہا گیا کہ فوج اس مسئلے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
حزب اللہ نے آج صبح برانیت چھاونی کو بھاری برکان میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ جب تک اسرائیلی فوج غزہ پٹی پر اپنے حملے بند نہیں کرتی وہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے گے۔