May ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف ہونے والا مظاہرہ تشدد کی شکل اختیار کر گیا

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف ہونے والا مظاہرہ تشدد کی شکل اختیار کر گیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی جنگی کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صیہونیوں نے تل ابیب میں صیہونی وزارت جنگ کی عمارت کے سامنے ایک بار پھر اجتماع کیا اور قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں حماس کے ساتھ سمجھوتہ طے کئے جانے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا۔

صیہونی سیکورٹی اہلکاروں نے احتجاج کے دوران تین صیہونیوں کو حراست میں لے لیا۔ تل ابیب میں اس طرح کے مظاہرے ایسی حالت میں کئے جا رہے ہیں کہ صیہونی اخبار یدیعوت احارانوت نے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو، حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ بھی حماس کے ساتھ سمجھوتے کے خواہاں ہیں خاص طور سے ایسی حالت میں کہ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کا اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے سوائے اس کے کہ عام شہریوں کا قتل عام ہوا ہے۔

ٹیگس