غزہ کی ایک ماں کی چیخ جو کسی بھی زندہ دل انسان کی آنکھوں میں آنسو لا دے گی+ویڈیو
Jun ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
غزہ میں ہر دن دہشتگرد اسرائیل کے ہاتھوں ظلم کی ایک نئی تاریخ لکھی جا رہی ہے۔ معصوم فلسطینی بچوں کو بڑی ہی بے رحمی کے ساتھ غاصب صیہونی فوج موت کی نیند سلا رہی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ سے سامنے آئی ایک ویڈیو نے ہر اس انسان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا کہ جس کے سینے میں دل ہے۔ ایک ماں اور باپ اپنی معصوم بچی کی لاش کو اپنی آغوش میں لے کر اس طرح چیخ مار مار کر فریاد کر رہے ہیں کہ وہاں موجود ہر شخص کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
معصوم شہید بچی کا باپ بیٹی کی میت کو اپنے ہاتھوں میں اٹھا کر فریاد کرتا ہے کہ "یہ میری روح ہے، یہ میری روح ہے"۔
دہشتگرد اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ پر اندھا دھند فضائی حملے کرتے ہوئے اس فلسطینی ماں کو اس کی چھوٹی بچی سے محروم کر دیا۔