Jun ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کا صیہونی فوجیوں کے اجتماع پر میزائل حملہ،  خطرے کے سائرن بجنے لگے

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک اور فوجی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی فوجی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں برکہ ریشا صیہونی فوجی اڈے کے قریب صیہونی فوجیوں کے اجتماع کے ایک مرکز کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

صیہونی ذرائع نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں الجلیل کے علاقے میں ڈرون حملے کے امکان پر خطرے کا سائرن بجنے کی بھی رپورٹ دی ہے۔

صیہونی ذرائع نے بھی آج ایک رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے خلاف اسرائيل کے فوجی حملوں کے بعد سے حزب اللہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ شمالی فلسطین پر تین ہزار سے زائد میزائل فائر کئے جا چکے ہیں۔

صیہونی ذرائع نے مقبوضہ شمالی فلسطین کی صورتحال کو انتہائی بدتر قرار دیا ہے۔

ٹیگس