بین الاقوامی اداروں اور عالمی عدالت انصاف سے حماس کا مطالبہ
Jun ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
فلسطین کی تحریک حماس نے دنیا کے تمام بین الاقوامی اداروں اور عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کریں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ کے سرکاری پریس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ النصیرات کیمپ میں آنروا کے اسکول پر صیہونی جارحیت اور عام شہریوں کے قتل عام کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چالیس سے زائد ہو گئی ہے۔ پریس دفتر کے اعلان کے مطابق شہدا میں چودہ بچے اور نو عورتیں بھی شامل ہیں جبکہ چوہتر زخمی پناہ گزینوں میں تئیس بچے اور اٹھارہ عورتیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آنروا کے جس اسکول کو صیہونی حکومت نے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے اس کے ذریعے عام شہریوں کی ضروریات سے متعلق ابتدائی خدمات پیش کی جا رہی تھیں۔