Jun ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • غزہ کے النصیرات کیمپ کے شہدا کی تعداد 200 سے زائد

غزہ کے النصیرات کیمپ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر دوسو دس ہو گئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ہفتے کے روز اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے وسط میں واقع النصیرات کیمپ پر شدید بمباری کی تھی۔
غزہ پٹی میں فلسطینی انتظامیہ کے انفارمیشن سینٹر نے ہفتے کی شام اپنے بین میں اعلان کیا تھا کہ غزہ پٹی کے وسط میں واقع النصیرات کیمپ میں غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ جرائم میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر دوسو دس تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد چارسو سے زائد ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کے سرکاری ترجمان نبیل ابو ردینہ کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کی فوج کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے روزانہ قتل عام کا سلسلہ جس میں تازہ ترین واقعہ النصیرات کیمپ کا قتل عام تھا، فلسطینی قوم کی نسل کشی کا تسلسل ہے۔
فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کی طرف سے ہونے والے تمام قتل و غارت کی مکمل طور پر ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے، اس جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کا جاری رہنا حالات کو ایک خطرناک مرحلے تک لے جائے گا جہاں کسی کے لیے امن اور سلامتی کا حصول کبھی بھی میسر نہيں ہو سکے گا۔ انہوں نے سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے ان جرائم کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ صیہونی حکومت کو ان تمام جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا پابند بنایا جائے۔

ٹیگس