حزب اللہ کا صیہونیوں کو دندان شکن جواب، بھرپور جوابی حملوں کے بعد ہر طرف آگ ہی آگ کے شعلے
صیہونی فوج کے ٹھکانوں اور مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی بستیوں پر لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے دندان شکن جوابی حملوں نے اس علاقے کو صیہونیوں کے لئے جہنم میں تبدیل کردیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے بھرپور جوابی حملوں اور ان حملوں کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں وسیع پیمانے پر لگنے والی آگ نے صیہونی آبادکاروں میں خوف و وحشت اور اضطراب پیدا کردیا ہے-
اسرائیلی میڈیا واللا نے بھی لکھا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی آبادیوں میں وسیع آتشزدگی کی وجہ سے فائر بریگيڈ کی ٹیموں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے-
گذشتہ چند مہینوں میں غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے خوفناک جرائم اور اس علاقے میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ علاقوں میں اس غاصب حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور یہی حملے ان علاقوں میں رہنے والے صہیونی آبادکاروں کے خوف کا باعث بنے ہیں ۔ اب تک دسیوں ہزار صہیونی مزاحمتی حملوں کے خوف سے لبنانی سرحدوں کے قریب بستیوں کو چھوڑ کر فرار کر چکے ہیں۔