اسرائیل پر عراقی استقامت کے حملے کی تفصیلات سامنے آگئی+ ویڈیو
ایلات بندرگاہ پر عراقی مزاحمت کے اسپیشل آپریشن کی نئی تفصیلات کا انکشاف ہوا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ایک صیہونی ویب سائٹ کو پیر کے روز اس آپریشن کی نئی تفصیلات شائع کرنے کی اجازت دی گئی جو تین ماہ سے زائد عرصے تک عراقی مزاحمت کے خصوصی آپریشن کے بعد ایلات کی بندرگاہ پر واقع فوجی اڈے پر پہلا مشترکہ آپریشن تھا۔
عمیر بوحبوط کی طرف سے لکھی گئی ایک رپورٹ میں اسرائیل کی واللا ویب سائٹ نے ام الرشراش بحری اڈے (ایلات) پر عراقی مزاحمت کے حملے کی نئی تفصیلات شائع کیں جبکہ اسے نشانہ بنائے جانے کو 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔
اسرائیلی فوجی تجزیہ نگار نے لکھا: اب تک جو تفصیلات جاری کی گئی ہیں وہ یہ ہیں کہ ایک عراقی ڈرون نے گزشتہ مارچ میں ایلات بحری اڈے کو نشانہ بنایا تھا اور ایک ساعر 6 نوعیت کے ڈسٹرائر کو تباہ کر دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایلات میں ایک مشتبہ ہدف کے دھماکے اور عراقی مزاحمت کے بیان کے صرف ایک دن بعد ہی اس بات کی تصدیق کی اجازت دی گئی کہ عراقی ڈرون نے اس علاقے میں بحری اڈے کو نشانہ بنایا اور نقصان پہنچایا۔
اس آپریشن کی کامیابی پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے واللا نے لکھا کہ عراقی ڈرون کی یہ دراندازی اور دقیق حملہ، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔