Jun ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • القسام بریگيڈ نے دہشتگرد اسرائیلی فوجیوں کو میدان چھوڑ کر بھاگنے پر کیا مجبور، ہیلی کاپٹروں سے مرنے اور زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں اٹھایا جا رہا ہے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں صیہونی حکومت کی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام:  ارنا کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگيڈ نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح کے "الشبورہ" کیمپ میں ایک مکان کو دھماکے سے اڑا دیا جہاں صیہونی فوجی چھپے ہوئے تھے، اس حملے کے نتیجے میں کئی صیہونی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

المیادین نیوز چینل نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ہیلی کاپٹروں نے ان فوجیوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے تاہم صیہونی فوجی، لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کرنے کے کارروائي کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس عمارت کے ارد گرد دھوئیں کے بم پھینک رہے ہیں۔

صیہونی حکومت کے بعض ذرائع ابلاغ نے اس حملے میں چار فوجیوں کی ہلاکت اور دس کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے جن میں سے چھ کی حالت نازک ہے۔

غزہ جنگ کو شروع ہوئے آٹھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے اس کےباوجود قدس کی غاصب حکومت مزاحمتی گروہوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں محصور کرنے اور انہیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے اور غزہ میں کھلے عام جرائم کے ارتکاب کی وجہ سے عالمی رائے عامہ کی حمایت کھو چکی ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی فوجیوں کے جانی نقصان کے اعداد و شمار کے اعلان میں سخت سنسرشپ کا اعتراف کیا ہے۔ یہ اقدام غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ میں بڑی تعداد میں صیہونی فوجیوں کی ہلاکتوں اور مقبوضہ علاقوں میں مزید اندرونی ردعمل کے خدشے کے پیش نظر کیا گيا ہے۔

گذشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک غزہ جنگ میں فلسطینیوں کے ہاتھوں ہلاک کئے جانے والے صہیونی فوجیوں کی کل تعداد چھ سو چالیس سے زیادہ ہوگئی ہے۔

 

ٹیگس