Jun ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • دہشتگرد اسرائیل کے حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر سمیت متعدد مجاہدین شہید

غاصب صیہونی ٹولے کی جنوبی لبنان کے ایک علاقے پر تازہ ترین جارحیت میں حزب اللہ کے متعدد مجاہدین شہید ہو گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹولے نے اپنے ڈرون طیاروں کی مدد سے جنوبی لبنان کے جویا علاقے پر بمباری کی جس میں ابو طالب کے نام سے معروف حزب اللہ لبنان کے سینیئر کمانڈر طالب سامی عبد اللہ سمیت چار افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کر کے باضابطہ اپنے کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حزب اللہ نے اپنے جاری کردہ ایک دوسرے بیان میں مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں منجملہ کفر بلام اور قشر حاذیف پر راکٹ حملے کی خبر دی ہے۔

بیان کے مطابق مذکورہ علاقوں پر 80 راکٹ داغے گئے۔ اس کے علاوہ جنوبی لبنان کی سرحد کے قریب صیہونی دہشتگردوں کے ایک گروپ کو بھی حزب اللہ کے جوانوں نے اپنے نشانے پر لیا۔ ابھی تک حزب اللہ لبنان کے تازہ حملوں کے حوالے سے صیہونی حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین اور غزہ کی حمایت میں جاری حزب اللہ لبنان کے حملوں سے صیہونی حکومت شدید طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور اب اُس نے حزب اللہ کو کھلے عام ایک باضابطہ جنگ کی دھمکی دینا شروع کر دی ہے جس پر حزب اللہ نے ردعمل دکھاتے ہوئے کہا کہ اگر اس بار صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ ہوئی تو پھر یہ جنگ فیصلہ کن ہو گی۔

 

ٹیگس