دہشتگرد اسرائیلی فوج کا فلسطینی علاقوں پر سلسلےوار وحشیانہ حملہ، 12 فلسطینی شہید
غزہ میں جاری صیہونی دہشگردی کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بھی صیہونی ٹولے کے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گزشتہ دو روز کے دوران بارہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی دہشتگردوں نے آج بدھ کی صبح مغربی رام اللہ کے قریے "بدرس" سمیت غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔ طولکرم میں قائم الفتح کی فوجی شاخ شہداء الاقصی بٹالین نے بھی شویکہ کے علاقے میں صیہونی عناصر سے ٹکر لی اور ان پر فائرنگ کی۔
شہداء الاقصی بٹالین کے دستوں نے سرایا القدس گروپ کے تعاون سے ناحل عوز کے مقبوضہ علاقے میں صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو بڑی تعداد میں مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ شہداء الاقصی بٹالین کے جوانوں نے اسی طرح غزہ شہر کے جنوب میں واقع "نتساریم" پوائنٹ پر صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹر کو بھی ایک سو سات ایم ایم کے دو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
اُدھر بیت لحم کے جنوب میں واقع بیت فجار کے علاقے میں بھی فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ دوسری جانب عراق کی اسلامی مزاحمت نے اپنے جاری کردہ بیان میں ایک بار پھر صیہونیوں کی ایلات بندرگاہ پر اپنے ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔