Jun ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • حزب اللہ نے اپنے شہید کمانڈر کا بدلہ لے لیا، اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

عبرانی ذرائع نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں الجلیل اور جولان کے علاقوں پر لبنان سے ڈرونز اور میزائلوں کے بڑے پیمانے پر حملے کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المنار کی رپورٹ کے مطابق حوالے سے نقل کیا ہے کہ عبرانی ذرائع نے لبنان کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع علاقوں پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کی خبر دی ہے۔

عبرانی میڈیا نے بتایا کہ لبنان سے مقبوضہ جولان کے علاقوں کی طرف کم از کم 50 راکٹ داغے گئے۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق اس حملے کے دوران صرف ایک گھنٹے میں کم از کم 100 راکٹ الجلیل اور جولان کے علاقوں کی سمت داغے گئے۔

صہیونی میڈیا نے اس کارروائی کو بڑے پیمانے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ الجلیل اور جولان کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

ان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر ڈرون حملے ہوئے اور کم از کم 30 ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

ان حملوں کے بعد کی ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ صرف جولان میں کم از کم دو صیہونی زخمی ہوئے اور صیہونی حکومت کے حساس فوجی تنصیبات کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

گزشتہ روز لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اپنے ایک سینیئر کمانڈر کی شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہید کمانڈر کا بدلہ لینے کیلئے مقبوضہ علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے کئے جائیں گے۔

ٹیگس