Jun ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • صہیونی دشمن کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی: عراقی استقامت

عراق کی النجبہ موومنٹ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی النجبہ تحریک کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سے حزب اللہ کے کمانڈر طالب سامی عبداللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت جلد ہی اس جرم کی بھاری قیمت ادا کرے گی۔

شیخ اکرم الکعبی نے حزب اللہ کے ہر دلعزیز کمانڈر کی شہادت پر سید حسن نصر اللہ  اور شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

عراق کی النجبہ تحریک کے سیکریٹری جنرل نے شہید طالب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو اس شہید کے پاک خون کی بہت جلد اوربھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن جان لے کہ عراق، لبنان، شام، یمن اور ایران کی مزاحمت اس وقت تک اپنا جہاد نہیں روکے گی جب تک کہ بیت المقدس کو غاصبوں کے تسلط سے آزاد نہ کرا لیا جائے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کے کمانڈر حاج ابوطالب کے نام سے مشہور طالب سامی عبد اللہ جنوبی لبنان کے قصبے جویا میں صیہونی حکومت کے ایک فضائی حملے میں شہید ہو گئے۔

ٹیگس