Jun ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • رفح میں غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو ماحولیات کی بد ترین صورت حال کا سامنا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: رفح کے مغرب میں واقع مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہو رہی ہیں ۔ عبری ذرائع نے بھی شہر رفح میں شدید جھڑپوں کی خبر دی ہے ۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ماحولیات کے پروگرام نے ایک رپورٹ میں غزہ کی ابتر صورت حال پر رپورٹ تیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جنگ غزہ سے ماحولیات پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں اور غزہ کے لوگوں کو ماحولیات کی بد ترین صورت حال کا سامنا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال سات اکتوبر سے ابتک انتالیس ملین ٹن ملبہ جمع ہو چکا ہے۔

اقوام متحدہ کے اس ادارے نے انسانوں کے جانی تحفظ کے لئے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ اقوام متحدہ کے اس ادارے نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں کیمیائی مواد پھیلا ہوا ہے جو دھماکوں سے برآمد ہوا ہے اور یہ سب صیہونی بمباری کا نتیجہ ہے جس سے عام شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

 سات اکتوبر سے جب سے غاصب صیہونی حکومت نے امریکہ کی حمایت سے فلسطین کے عام شہریوں کے خلاف خطرناک ترین ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ شروع کیا ہے اب تک ہزاروں کی تعداد فلسطینی عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جن میں بیشتر تعداد فلسطینی خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ غزہ کی شہری اور بنیادی تنصیبات بالکل تباہ ہو چکی ہیں اور علاقے کو بد ترین انسانی المیے کا سامنا ہے۔

ٹیگس