Jun ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کا حملہ، شہدا کی تعداد میں اضافہ

غاصب صیہونی حکومت نے غزہ پٹی میں ایک گھر پر حملہ کر کے دو خواتین کو شہید اور بارہ افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا نے فلسطین کی خبر رساں ایجنسی سما کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے النصیرات کیمپ کے مغرب میں واقع الحساینہ علاقے پر حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں دو خواتین شہید اور بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر دو ہزار تیئیس سے اب تک غزہ پٹی میں 37 ہزار 396 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطین کی وزارت صحت نےاس حملے سے پہلے بدھ کے دن سہ پہر کے وقت کہا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے تین تازہ حملوں میں 24 فلسطینی شہید اور 71 زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹیگس