Jun ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • القسام بریگیڈ کے اسنائپروں کی زبردست کارروائی، 2 صیہونی فوجی ہلاک 8 زخمی

غاصب صیہونی ٹولے نے جمعہ کی صبح جنوبی غزہ میں اپنے مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مقبوضہ فلسطین سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پٹی کے جنوب میں القسام بٹالین کے گھات لگا کر کئے گئے حملے میں اس کے دو فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

صیہونی ذرائع ابلاغ اب تک اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار کے اعلان میں اپنی فوج کی نافذ کردہ سخت سینسر شپ کا اعتراف کرتے رہے ہیں ۔ سینسرشپ کا مقصد غزہ پٹی کے خلاف جنگ میں صیہونی فوجیوں کی ہلاکتوں کی زیادہ تعداد اور مقبوضہ علاقوں میں اُس پر اندرونی ردعمل کے خدشے کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہے۔

اس سے قبل صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا تھا کہ صیہونی فوج کی طرف سے اعلان کردہ زخمیوں کے اعداد و شمار اس کے ہسپتالوں کے فراہم کردہ اعدادوشمار سے کافی مختلف ہیں۔ صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے ماضی میں اعلان کیا تھا کہ اس حکومت کی فوج نے ہسپتال کے حکام سے کہا ہے کہ وہ فوج سے ہماہنگی کے بغیر ہلاکتوں کے اعداد و شمار شائع نہ کریں۔

ٹیگس