Jun ۲۲, ۲۰۲۴ ۲۰:۴۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی دہشتگردانہ کاروائیاں جاری، غزہ پر تازہ وحشیانہ حملے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ کے مختلف علاقوں پر تازہ حملوں میں دو سو ستر سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئےفلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں سات اکتوبر دوہزار تيئس سے اب تک سینتیس ہزار پانچ سو اکاون فلسطینی شہید ہوچکے ہيں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں صیہونی حکومت نے غزہ میں تین نئی مجرمانہ کارروائیاں انجام دے کرایک سو ایک فلسطینیوں کو شہید اور ایک سو انہتر کو زخمی کردیااس بیان کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک سینتیس ہزآر پانچ سو اکاون فلسطینی شہید اور پچاسی ہزار نو سو گیارہ فلسطینی زخمی ہوچکے ہيں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کے قتل عام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ طبی مراکز کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہيں ہے اور اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی بالکل بھی پابندی نہیں کرتا۔

دریں اثنا عالمی ادارہ صحت کی ترجمان مارگریٹ ہریس نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کو طبی شعبے میں المیے کا سامنا ہے اور اس علاقے میں آبادی کی ضروریات بڑھتی جارہی ہیں کیونکہ ایک چھوٹی سی جگہ پر بہت سارے لوگ بھرے ہوئے ہيں ۔ انھیں قحط جیسے حالات کا سامنا ہے اور پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے اور ان سب سے ایک حقیقی المیہ بالخصوص ایک طبی المیہ رونما ہوسکتا ہےمارگریٹ ہریس نے کہا کہ حفظان صحت کو پابندیوں اور مسلسل بمباری کا سامنا ہے اور بہت سے اسپتالوں میں پوری طرح خلل پیدا ہوچکا ہے

 

ٹیگس