Jul ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج کے کئی ہیڈکوارٹر، حزب اللہ کے نشانے پر

حزب اللہ لبنان کے مجاہدوں نے اتوار کو صیہونی فوج کے کئی کمانڈ ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا جن میں "بیت ہلیل" فوجی چھاونی میں واقع "السھل" بٹالین کے ہیڈ کوارٹر بھی شامل ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: بین الاقوامی میڈيا کے مطابق اس حملے میں "فلق" میزائل سے براہ راست اس بیس کو نشانہ بنایا گيا جس سے اس کا ایک حصہ تباہ ہوگيا۔ اس حملے میں قابض افواج کو جانی نقصان بھی پہنچا۔ حزب اللہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایک دوسرے حملے میں اس نے برانیت بیس میں غاصب صیہونی فوج کے 91 ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو بھاری "برکان" میزائلوں سے نشانہ بنایا جو معینہ ہدف سے ٹکرایا اور اس ہیڈکوارٹر کے ایک حصے کی تباہی سے قابض فوجیوں کو جانی نقصان ہوا ہے۔
حزب اللہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انہوں نے المطلہ نامی صہیونی بستی میں غاصب فوج کے ایک ٹھکانے کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور معینہ ہدف کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اس بات پر زور دیا کہ مذکورہ حملے فلسطینی قوم کی حمایت اور جنوبی لبنان کے دیہی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ واضح رہے حزب اللہ نے ہفتے کے روز بھی اعلان کیا تھا کہ اس نے ہمارے مجاہدین نے "مسکاوعام" فوجی چھاونی پر دشمن کے جاسوسی آلات کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس حملے میں مطلوبہ اہداف کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ صہیونی میڈیا نے بھی اس بارے میں بتایا ہے کہ لبنان سے راکٹ فائر کئے جانے کے نتیجے میں "جلیل علیا" کے علاقے میں آگ لگ گئی۔

ٹیگس